Live Updates

مولانا طارق جمیل کا ترکی سے عمران خان کو ٹیلی فون

ہفتہ 9 اگست 2014 16:31

مولانا طارق جمیل کا ترکی سے عمران خان کو ٹیلی فون

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) روحانی اور مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل نے فون پر عمران خان سے رابطہ کرکے پر 14 اگست کے آزادی مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

مولانا طارق جمیل جو اس وقت ترکی میں موجود ہیں، انہوں نے بذریعہ ٹیلی فون پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے رابطہ، بات چیت میں مولانا کا کہنا تھا کہ وہ دعا گو ہیں کہ 14 اگست خیریت سے گزرے، انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ عمران خان کا آزادی مارچ پر امن رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :