امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

ہفتہ 9 اگست 2014 14:44

امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

واشنگٹن/لاہور/اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا کہ وہ پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں اور اپنے تحفظ کیلئے کسی بھی احتجاج یا اجتماعات میں شرکت سے سختی سے گریز کریں۔

موجودہ سفری انتباہ نے پانچ فروری کو جاری ہونے والے سفری انتباہ کی جگہ لے لیے ہے جس میں پاکستان کے سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو سیکورٹی صورت حال کے حوالے سے خدشات کی یاد دہانی کروائی گئی۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ پاکستان میں غیر ملکی اور مقامی دہشت گرد گروہ امریکی شہریوں کے لیے خطرہ ہیں ، پورے ملک میں حکومت، غیر ملکی اہداف اور حکومت کے خلاف حملے ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس سے قبل انتہائی محفوظ سمجھے جانے والے مقامات جیسے پاکستانی فوج کی تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر بھی حملے ہوچکے ہیں۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعتراف کیا کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر بالخصوص اہم شہروں میں سیکورٹی بڑھائی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صورت حال کے پیش نظر پشاور میں امریکی قونصل خانہ کونسلر سروس فراہم نہیں کررہا جبکہ لاہور میں واقع امریکی قونصلیٹ جرنل بھی عام عوام کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور کراچی کا قونصل خانہ امریکی شہریوں کو سروس مہیا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :