بھارتی آرمی چیف کی پاکستان پردراندازی کےالزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
جمعرات 7 اگست 2014 15:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی پاکستان پردراندازی کےالزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اس سلسلے میں پارلیمنٹ نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی ہے۔
پاکستان نے اس مسئلے پر عوامی فورمز میں اٹھایا ہے اور او آئی سی کے ساتھ مل کر فلسطینی اہداف کے لئے کوششیں کی ہیں۔ پاکستان نے غزہ کے متاثرین کی مدد کے لئے دس لاکھ ڈالر کی امداد بھی بھیجی ہے تاہم اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس طلب کرنے سے متعلق کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔(جاری ہے)
مشیر خارجہ سرتاج عزیز 12 اگست کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کریں گے،او آئی سی اجلاس میں غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں تعینات پاکستانی سفارتکار پر جاسوسی کے الزامات تعلقات خراب کرنے کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بدقسمتی سے تسلسل سے مختلف افغان بیانات آ رہے ہیں۔ افغانستان کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں جو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کی نفی کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.