تربت میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کا حملہ 2 جوان شہید،6زخمی

جمعرات 7 اگست 2014 14:17

تربت میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کا حملہ 2 جوان شہید،6زخمی

تربت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2014ء) تربت میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کے بھاری ہتھیاروں سے حملے کے نتیجے میں 2 جوان شہید اور 6زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے تربت کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ، جمعرات کے روز سکیورٹی فورسز کا قافلہ تربت سے ناصر آباد کی طرف جارہا تھا کہ ناصر آباد سے کچھ کلو میٹر کے فاصلے پردہشتگردوں نے چاروں اطراف سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو جوان موقع پر شہید ہوگئے جبکہ چھ اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے تربت ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے متعدد جوانوں کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا جبکہ دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :