Live Updates

حکومت عمران خان کے مطالبہ پر چار حلقوں میں دوبارہ گنتی یا انتخابات پر تیار ہوگئی

جمعرات 7 اگست 2014 14:11

حکومت عمران خان کے مطالبہ پر چار حلقوں میں دوبارہ گنتی یا انتخابات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2014ء) حکومت نے عمران خان سے مذاکرات کیلئے حتمی فارمولا طے کرلیا ، حکومت عمران خان کے بتائے ہوئے چار حلقوں میں دوبارہ انتخابات کیلئے تیار ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت عمران خان کے اس مطالبے پر رضا مند ہوگئی ہے کہ وہ ان کے بتائے ہوئے چار حلقوں این اے 110، این اے 122،این اے 125 اوراین اے 154 پر دوبارہ گنتی اور انتخابات کیلئے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں جو تجاویز دینگے وہ تجاویز مانی جائینگی تاہم ان کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ غیر سنجیدہ ہے اس حوالے سے ان کا بیان غیر جمہوری ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ طاہر القادری ایک غیر ملکی شہری ہیں ان کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے ان کا کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ یہاں انقلاب کے نام پر جمہوریت اور ترقی کے سفر کو سبوتاژ کریں حکومت ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کررہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :