ملک میں پولیو کے مزید چار کیسز منظر عام پر آگئے،مجموعی تعداد108 ہوگئی

جمعرات 7 اگست 2014 14:04

ملک میں پولیو کے مزید چار کیسز منظر عام پر آگئے،مجموعی تعداد108 ہوگئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2014ء) ملک میں پولیو کے مزید چار کیسز منظر عام پر آگئے۔رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد108ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلر کہار کی 3 سالہ بچی نورالہدی کراچی نارتھ ٹاؤن کے رہائشی 5 ماہ کے عمیر پشاور رنگ روڈ کے علاقے غلام کی10 ماہ کی عمیر اور تحصیل رزمک فاٹا کی ڈیڑھ سالہ گل یانرا میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیو کے ان مزید چار کیسز کے سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد108 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد93 تھی اس وقت پنجاب سے ایک ،سندھ سے دس ،خیبر پختونخواہ 19 ،اور بلوچستان سے ایک پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :