شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادارحکومت کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں، خورشید شاہ
جمعرات 7 اگست 2014 13:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادارحکومت کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی موجودہ صورت حال میں بہتری کے لئے مصالحت کررہےہیں لیکن یہاں شاہ سےزیادہ شاہ کےوفاداروں کی بھرمار ہے جو حکومت کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔
ایسی صورت حال میں حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔خورشید شاہ
کا کہنا تھا کہ حالات کا تقاضاہے کہ صبر و تحمل کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ جمہوریت میں ہر طبقے کو پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے، حکومت پکڑ دھکڑ اور لوگوں کو ہراساں کرنا چھوڑ دے اور 14 اگست سے پہلے 14اگست نہ بنایا جائے۔ حکومت ہوش کےناخن لے اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتارافراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.