حکومت کا تحریک منہاج القرآن سے انتظامی طور پر نمٹنے کا فیصلہ
جمعرات 7 اگست 2014 13:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2014ء)حکومت نےطے کرلیا کہ مار چ اور مظاہرے کرنے والوں کے ساتھ جیسے کو تیسا، فارمولا اپنایاجائے گا۔ پولیس لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹر یٹ کو گھیرے ہوئے ہے ۔ جبکہ عمران خان کو قابو کرنے کےلیے سیاسی حربے آزمائے جارہے ہیں ۔ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ سے کیسے نمٹنا ہے ،تازہ اقدامات نے حکومت کی حکمت عملی واضح کردی ۔ حکومت کو للکارنے اورکارکنوں کو انتظامیہ کو سبق سکھانے کا درس دینے پر طاہرالقادری سے انتظامی طریقے سے نمٹا جائے گا ،جس کا عملی مظاہرہ اس وقت بھی لاہور میں دیکھا جاسکتاہے ۔ پاکستان عوامی تحریک کو کنٹرول کرنے کےلیےپولیس حرکت میں آگئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا سیاسی توڑ نکالا جارہاہے ۔
(جاری ہے)
حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ جس حد تک ممکن ہوبڑی جماعتوں کو کپتان سے دور رکھ کر انہیں تنہا کردیا جائے اور حکومتی قلعے کو مضبوط سے مضبوط بنایاجائے ۔
اسی لیے نسبتاً قریب سمجھی جانے والی شخصیات سے مشاور ت کے بعد نواز شریف ، سخت حریفوں سے بھی ملنے کےلیے تیار ہیں ۔ تلخ تجربات کو ایک طرف رکھ کر ایم کیو ایم کے وفد کی نواز شریف سے ملاقات ہوگی ۔ دوسری جانب ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق،عمران خان سے ملاقات کےبعد جو تجاویز لائے تھے۔ وزیراعظم کے ساتھیوں نے انہیں قبول کرنے کی حمایت کی ہے ۔ دوسری کل وزیراعظم سے ملنے والے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی آج پیغام لے کر عمران خان کے پاس جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.