Live Updates

شفقت محمود کے گھر شجاع پاشا اور عمران خان کے درمیان تفصیلی مشورے۔۔۔”آزادی“ اور ”انقلاب مارچ“ کا سارا نقشہ شجاع پاشا کا بنایا ہوا ہے، کئی روز سے دبئی چھوڑ کر پاکستان میں مقیم ہیں، اخبار کا دعویٰ

جمعرات 7 اگست 2014 12:15

شفقت محمود کے گھر شجاع پاشا اور عمران خان کے درمیان تفصیلی مشورے۔۔۔”آزادی“ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین. 7 اگست 2014) قومی اخبار "نئی بات" کی رپورٹ کے مطابق نہایت باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور مولانا قادری کی حالیہ تحریکوں کی ساری نقشہ کشی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ شجاع پاشا نے کی ہے اور وہ گزشتہ کئی دنوں سے دبئی چھوڑ کر پاکستان آچکے ہیں۔ احمد شجاع پاشا جو خفیہ ایجنسی کی سربراہی سے ریٹائرڈ ہوکر دبئی میں امریکی خفیہ ایجنسی کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں، چند روز سے پاکستان میں رہ کر دونوں تحریکوں کے سارے پروگرام طے کررہے ہیں۔

دو روز قبل شجاع پاشا تحریک انصاف کے رہنما شفقت محدوم کے گھر موجود تھے، جہاں تحریک کے سربراہ عمران خان نے ان سے تفصیلی ملاقات کی اور ان کے مشورے توجہ سے سنے۔

شجاع پاشا اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے عہدے کی توسیع کے خوہاں تھے لیکن اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں اس وقت توسیع دینے سے صاف انکار کردیا جب اس وقت کے اپوزیشن رہنما نواز شریف نے انہیں توسیع دینے کی سرعام شدید مخالفت کی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بھی انہیں توسیع دینے کی حامی نہیں تھی لیکن فیصلہ کرنا آسان ہوگیا۔ جس کے بعد سے جنرل پاشا جو نوازشریف کو پہلے ہی پسند نہیں کرتے تھے، ان کے بعد نوازشریف کے ذاتی مخالف بھی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2011ء میں مینار پاکستان لاہور پر عمران خان کا جو بہت بڑا جلسہ ہوا تھا، وہ بھی جنرل پاشا کا شوتھا، جس کیلئے انہوں نے بے پناہ وسائل استعمال کئے۔

ذرائع کے مطابق ان دنوں جنرل پاشا عمران خان اور مولانا قادری کو متحد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو عمران خان کے اس خوف کی وجہ سے کامیاب نہیں ہورہی ہیں کہ اس صورت میں عمران کی عوامی مقبولیت متاثر ہوگی کیونکہ عوام میں مولانا قادری کی شہرت اتنی اچھی نہیں ہے اور خود تحریک انصاف کی قیادت بھی انہیں سخت ناپسند کرتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات