پاک چین دوستی میں ماضی میں نہ کوئی تبدیلی آئی نہ ہی مستقبل میں آئے گی،طارق فاطمی

بدھ 6 اگست 2014 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں ماضی میں نہ کوئی تبدیلی آئی اور نہ ہی مستقبل میں آئے گی ہماری منزل ایک ہے اس دوستی کو عوامی جڑوں تک پہنچانا ہوگا۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز یہاں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ چین دنیا میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے پاک چین دوستی ماضی میں شاندار رہی اور اس کا مستقبل بھی شاندار ہے پاکستان اور چین میں بہت ساری تبدیلیاں آئیں لیڈر شپ تبدل ہوئی ‘ نظام تبدیل ہوئے مگر یہ دوستی تبدیل نہیں ہوئی بلکہ مزید مستحکم اور گہری ہوئی انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی لیڈر شپ نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہمیں اس دوستی کو مزید مضبوط بنانا ہے عوامی رابطے کے ذریعے اس کو عوام کی جڑوں تک پہنچانا ہے تاکہ کل عوام خود فیصلہ کر سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی منزل ایک ہے اور ایک دوسرے سے لنک ہے ۔

پاک چین اکنامک کوریڈور کے ذریعے نہ صرف دونوں ممالک کو بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :