پاکستان میں تبدیلی ڈنڈوں نہیں ووٹوں سے آئے گی،شیخ قیصر محمود

بدھ 6 اگست 2014 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی ڈنڈوں نہیں ووٹوں سے آئے گی ۔عمران خان تشدد کی راہ پرنہ چلیں ورنہ سیاسی طورپر تنہا رہ جائیں گے۔لوگ عمران خان کونوٹ تودے سکتے ہیں مگران کاووٹ صرف میاں نوازشریف کوملتا ہے۔ پاکستان میں 11مئی2013ء کے تاریخی دن ووٹ سے آنیوالی تبدیلی سے خوشحالی کاراستہ ہموارہورہا ہے ۔

قومی ضمیر کا فیصلہ تسلیم نہ کرنیوالے عناصر جمہوریت کے پرخچے اڑاناچاہتے ہیں۔عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو پانچ برس حکومت کرنے کامینڈیٹ دیاہے اورابھی چار سال باقی ہیں لہٰذاء عمران خان پویلین میں بیٹھ کراپنی باری کاانتظار کریں ۔عمران خان نے حسب عادت یوٹرن لے لیا ،موصوف چندماہ سے چارحلقوں میں دوبارہ گنتی کامطالبہ کررہے تھے مگر اب اچانک انہوں نے پورے الیکشن کی چھان بین کاشوشہ چھوڑدیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ عمران خان او رڈاکٹرطاہرالقادری مسلسل کئی برس سے ایک دوسرے پر انتہائی سنگین اورسنجیدہ نوعیت کے الزامات عائد کررہے ہیں مگر اب اچانک کپتان کی زبان سے کنٹینر بابا کیلئے پھول جھڑناشروع ہوگئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کی ہے،یہ سب کچھ حسن اتفاق نہیں ہوسکتایقینا اس کی کڑیاں کسی گہری سازش سے جاملتی ہیں ۔

پی ٹی آئی کاکپتا ن کس وقت کیا یوٹرن لے لے وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلوچستان ہویاخیبرپختونخوا کسی صوبہ میں امن وامان کی ناقص صورتحال پروزیراعظم میاں نوازشریف خاموش نہیں رہ سکتے ۔ امید ہے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی والے 80اور90کی دہائی والی سیاست سے گریز کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹرین نے تقریباً پندرہ برس بعد شاہراہ ترقی پر دوڑنا شروع کیا ہے ،خدارااسے ڈی ریل نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :