سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ دیں، اسحاق ڈار
بدھ 6 اگست 2014 15:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ دیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے معاشی اہداف کو حاصل کررہا ہے،فی کس آمدنی میں ساڑھے 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، مجموعی قومی پیداوار کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال 16 فی صد غیرملکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔
ملکی آمدنی 16 فی صد جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر14 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14کروڑ 30 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں جن میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9کروڑ 30 لاکھ ڈالر جبکہ شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔ حکومت نے رواں سال کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کررکھا ہے جو جلد ہی حاصل کرلیا جائے گا۔(جاری ہے)
سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیں من حیث القوم ملک کی ترقی کے لئے بہت کام کرنا ہے۔ اگرکوئی آئین اور قانون میں رہ کربات کرنا چاہتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں اور بات چیت کے لئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے، موجودہ صورت حال پرحکومت نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہوئے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیاجائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.