ن لیگ کی حرکتوں کے باعث قوم حکمرانوں کیخلاف کھڑی ہو چکی ہے، جاوید ہاشمی

بدھ 6 اگست 2014 13:25

ن لیگ کی حرکتوں کے باعث قوم حکمرانوں کیخلاف کھڑی ہو چکی ہے، جاوید ہاشمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حرکتوں کے باعث قوم موجودہ حکمرانوں کے خلاف کھڑی ہو چکی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہماری پرواز کو سیالکوٹ میں اترنے نہیں دیا گیا، میں وہاں حکومت کا تختہ الٹنے نہیں بلکہ صرف اپنی جماعت کے کارکنوں سے ملنے کے لئے گیا تھا، ہماری پرواز کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم ووٹ کا حساب مانگ رہی ہے، حکمران اب بس کریں، لگتا ہے کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کی حرکتوں کے باعث عوام حکمرانوں کے خلاف کھڑے ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو نقطہ نظر پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج بھی کیا۔

اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر سیالکوٹ میں طیارے کے حوالے سے کوئی واقعہ پیش آیا ہے تو اس میں حکومت کی قطعی طور پر کوئی مداخلت نہیں تھی۔ جاوید ہاشمی جب بھی سیالکوٹ آنا چاہتے ہیں آئیں اور میرے مہمان بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاز لینڈنگ کے معاملے اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو قومی اسمبلی میں تحریک التوا لے آئیں، کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :