وزیراعظم نواز شریف سے اعجاز الحق سمیت مختلف رہنماؤں کی ملاقات

بدھ 6 اگست 2014 12:38

وزیراعظم نواز شریف سے اعجاز الحق سمیت مختلف رہنماؤں کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب 14 اگست کے آزادی مارچ کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کو ٹھنڈا کرنے کے لئے وزیراعظم نواز شریف سے اعجاز الحق سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ ضیاء الحق، ساجد میر اور فاٹا کی سیاسی شخصیت جی جی جمال نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور عمران خان کی جانب سے 14 اگست کے آزادی مارچ سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعجاز الحق نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت کو ٹھنڈا کرنے کے لئے تمام سیاسی رہنماؤں سمیت عمران خان سے بھی ملاقات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا حق مگر 14 اگست کی اہمیت کو مد نظر رکھنا چاہیئے۔ اعجاز الحق عمران خان سے ملاقات کے بعد دوبارہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار، پرویز رشید اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی آج عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں عمران خان کے آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :