افغان اہلکار کی فائرنگ سے امریکی جنرل ہلاک، 15 سے زائد نیٹو فوجی شدید زخمی

منگل 5 اگست 2014 00:30

افغان اہلکار کی فائرنگ سے امریکی جنرل ہلاک، 15 سے زائد نیٹو فوجی شدید ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) افغان اہلکار نے ٹریننگ کیمپ میں فائرنگ کرکے امریکی جنرل کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جرمن بریگیڈئیر جنرل سمیت 15 سے زائد نیٹو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں برطانیہ کے زیر اہتمام چلنے والے ٹریننگ کیمپ میں افغان اہلکار نے نیٹوافسران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امریکی جنرل ہلاک جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق زخمیوں میں جرمن فوج کا ایک بریگیڈئیر جنرل بھی شامل ہے جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے نیٹو فوجیوں میں کئی کی حالت تشویشاک ہے تاہم جوابی فائرنگ میں افغان اہلکار بھی مارا گیا۔ دوسری جانب پینٹاگون امریکی جنرل کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر امریکی فوجی ہیں۔واضح رہے کہ افغان اہلکاروں کی جانب سے نیٹو فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی 2 افغان اہلکاروں نے فائرنگ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :