جنسی ہراساں الزام، ایئر ہوسٹس شازیہ سعید نے جی ایم فلائٹ سروسز سے معافی مانگ لی

منگل 5 اگست 2014 23:17

جنسی ہراساں الزام، ایئر ہوسٹس شازیہ سعید نے جی ایم فلائٹ سروسز سے معافی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی ایئر ہوسٹس شازیہ سعید نے جنسی ہراساں کے الزام پر جی ایم فلائٹ سروسز سے معافی مانگ لی ‘فضائی میزبان نے افسر کے خلاف وومن پروٹیکشن کمیٹی میں جنسی طور پر حراساں کرنے کی درخواست دے رکھی تھی ‘کل(بدھ) کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر درخواست واپس لے لیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس شازیہ سعید نے جی ایم فلائٹ سروسز راشد ایچ خان کے خلاف وومن پروٹیکشن کمیٹی کو درخواست دی تھی کہ جی ایم فلائٹ سروسز انہیں جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘2صفحات پر مشتمل اپنی درخواست میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے راشد ایچ خان سے کہا کہ وہ میرا خیال کریں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ بھی میرا خیال کریں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی بی اے کی جانب سے دباوٴ اور زیادہ چھٹیوں کی وجہ سے شازیہ سعید کو فلائٹ سروسز سے ہٹاکر ہیومن ریسورس میں بھیجا جارہا تھا جس کی وجہ سے وہ فلائٹ سروسز کے افسران سے نالاں تھیں اسی دوران شازیہ سعید نے راشد ایچ خان کے خلاف درخواست دے دی ‘ میڈیا پر خبر کی اشاعت کے بعد منگل کوشازیہ سعید جی ایم فلائٹ سروسز راشد ایچ خان کے دفتر آئیں اور جی ایم سے شازیہ سعید نے اپنے روئیے کی معافی مانگی اور درخواست واپس لینے کی یقین دہانی کرائی