Live Updates

آصف علی زرداری کا عمران خان کو فون، لانگ مارچ پر بات چیت

منگل 5 اگست 2014 19:46

آصف علی زرداری کا عمران خان کو فون، لانگ مارچ پر بات چیت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) سابق صدر آصف زرداری اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کا تحریک انصاف کے دوبارہ گنتی کے مطالبہ مان لینا چاہئے اس میں کوئی حرج نہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے آزادی مارچ کے اعلان کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور عمران خان کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ اور آزادی مارچ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد پیپلز پارٹی کا بھی مطالبہ رہا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ وہ حکومت سے انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی کے حوالے سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔ حکومت کو انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی کرا دینی چاہئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات