اسلام آبادمیں آرٹیکل245 کانفاذ واپس نہ لیا تواحتجاج میں سب کوپیچھے چھوڑدیں گے، خورشید شاہ
منگل 5 اگست 2014 12:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اگست 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 245 کا نفاذاور فوج کی طلبی منی مارشل لا اور حکومت کی ناکامی ہے۔ اگر حکومت نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کا حکم واپس نہ لیا تو پیپلزپارٹی احتجاج میں سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں دفعہ 245 کے نفاذ پر بحث کے دوران قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ آئین میں فوج بلانے کی شق موجود ہے، پیپلز پارٹی نے بھی ماضی میں مالاکنڈ میں فوج بلائی کیونکہ اس وقت وہاں جنگ کے حالات تھے لیکن اس سے قبل ہم نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں دفعہ 245 کے نفاذ پر اعتراض نہیں لیکن ایوان کو اس کی وجہ بھی بتائی جائے کیونکہ اسلام آباد ایک چھوٹا شہر ہے یہاں حالات معمول کے مطابق ہیں، اس سے زیادہ برے حالات تو پشاور میں ہیں۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور اب بھی اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا تو سر پر کفن باندھ کر میدان میں نکلیں گے لیکن جمہوریت کا مطلب حکومت بچانا نہیں ہونا چاہیئے۔
اداروں کی آڑ میں سیاست کرنے نہیں دی جائے گی۔ آرٹیکل 245 فوری واپس لیا جائے حکومت اگر آرٹیکل 245کے نفاذ کا حکم واپس لے لے تو پوری طرح حکومت کا ساتھ دیں گے اور اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پیپلزپارٹی احتجاج میں سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نجانے کیوں تحریک انصاف اور طاہر القادری سے خوفزدہ ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد آنے دیا جائے وہ اسلام آباد میں 2، 4 یا زیادہ سے زیادہ 6 دن بیٹھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.