حکو مت کا توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جامع پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ،وفاقی وزارت خزانہ
پیر 4 اگست 2014 22:57
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء)وفاقی حکومت نے ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے جامع پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ نے وزارت پانی و بجلی کو ایک لیٹر بھجوایا ہے جس میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے اور نیشنل گرڈ میں اضافی بجلی شامل کرنے کے لیے جامع پلان پر عملدرآمد کی حکمت عملی مرتب کرنے اور اہداف مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں نصب تمام ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے پاور پلانٹس کے ذریعے 22 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے لیکن اس کے لیے تمام مطلوبہ ایندھن درکار ہوتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر تمام پاور پلانٹس کے لیے ان کے مطابق ایندھن دستیاب ہوبھی جائے اور بائیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر بھی لی جائے تو بھی اس سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا ہے کیونکہ بجلی کی ترسیل کا نظام اتنا مضبوط نہیں ہے اور ٹرانسمیشن لائنز کی قلت ہے اور پوری بجلی ترسیل نہیں کی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب جو پروگرام شروع کیا جارہا ہے اس کے تحت جہاں انرجی مکس کو بہتر بنانے کے لیے ایسے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے شارٹ ٹرم،میڈیم ٹرم اور طویل المدت منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جن سے سستی بجلی پیدا ہوسکے تاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ایشو کو بھی حل کیا جاسکے جبکہ ایکسپریس کو دستیاب دستاویز میں وزارت خزانہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اضافی بجلی کے لیے جو پروگرام شروع کیے جارہے ہیں ان کے تحت پاور سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلیے پرکشش مراعات دی جارہی ہیں تاکہ نجی شعبہ پاور سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرے اور پاور سیکٹر کی صلاحیت بڑھانے کیلیے پاور ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن لائنز کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.