Live Updates

عمران خان پر شادی کیلئے خاندان والوں کا شدید دباؤ

پیر 4 اگست 2014 22:42

عمران خان پر شادی کیلئے خاندان والوں کا شدید دباؤ

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شادی کیلیے ان کے خاندان والوں خصوصا بہنوں کی جانب سے شدید دباوٴ ڈالا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کا عمران خان کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے خاندانی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ان کی بہنوں نے اس سلسلہ میں خاندان سے ہی ہونے والی بھابھی کا انتخاب بھی کرلیاہے لیکن عمران خان کی”ہاں“کا انتظار ہے،اگرعمران خان اپنی بہنوں کی پسند پر راضی ہو جاتے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائینگے۔

عمران خان کی بہنیں اور باقی فیملی شادی کے حوالے سے اپنے بھائی پر سیاسی مخالفین کی بیجا تنقید سے شدید نالاں ہیں اور وہ ان پر شادی کیلئے شدیددباؤ ڈال رہے ہیں،عمران خان نے 1995 میں جمائماخان سے شادی کی تھی جو9 سال تک کامیابی سے چلتی رہی۔ سن 2004میں دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی عمران خان اور جمائما خان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں جو اس وقت لندن میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :