Live Updates

تحریک انصاف خیبر پختونخواہ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر حکمت عملی وضع کرلی

پیر 4 اگست 2014 22:33

تحریک انصاف خیبر پختونخواہ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک عدم اعتماد ..

پشاور/اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) تحریک انصاف خیبر پختونخواہ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ان کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر حکمت عملی وضع کرلی‘ تمام ارکان اپنے استعفے عمران خان کو جمع کروادیں گے اور جس روز تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا قوی امکان یا اعلان ہوگا اسی روز کے پی اسمبلی توڑنے کیلئے وزیراعلی پرویز خٹک گورنر کو سمری ارسال کردیں گے اور یوں اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کے پی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی بازگشت اور اقدامات پر تحریک انصاف نے بھی جوابی اقدامات کرلئے ہیں جس کی حتمی منظوری تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خصوصی اجلاس میں دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات