آپریشن ضرب عضب جاری، جھڑپ میں 7 ازبک دہشت گرد ہلاک 2 جوان شہید

پیر 4 اگست 2014 22:24

آپریشن ضرب عضب جاری، جھڑپ میں 7 ازبک دہشت گرد ہلاک 2 جوان شہید

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) آپریشن ضرب عضب جاری، دتہ خیل میں پاک فوج کے ساتھ جھڑپ میں 7 ازبک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہو گئے مزید کئی علاقے کلیئر، میر علی کے نواحی علاقے سے بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔

(جاری ہے)

میرعلی میں شہباز خیل کے علاقے سے 75 راکٹ بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں اور خودکش جیکٹیں برآمد کی گئیں۔

میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر کلئیرنس آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ 7 ازبک دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ کارروائی دتہ خیل بازار میں ازبک دہشتگردوں کی پناہ گاہ پر کی گئی۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار مشکور اور لانس نائیک ظہیر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میرعلی کے علاقے بویا، دیگان اور دتہ خیل کلئیر کر لیے گئے