وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ ( ن) کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

پیر 4 اگست 2014 14:18

وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ ( ن) کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی ہلچل کے بعد مسلم لیگ (ن) کا ہنگامی مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ تیزی سے بدلتی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی اجلاس طلب کرلیا جس میں وفاقی وزرا، اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس دوپہر 3 بجے ہوگا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف،عرفان صدیقی،راجاظفرالحق اور حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران آزادی مارچ اورانقلاب مارچ سے متعلق حکومتی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے 14 اگست کو اسلام میں لانگ مارچ اور آزادی مارچ کے اجتماعات سے قبل حکمران جماعت حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :