ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا، ترجمان رینجرز کی تردید

پیر 4 اگست 2014 12:19

ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا، ترجمان رینجرز کی تردید

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا اس طرح کی متضاد افواہیں مجرموں کو بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کئے بیان کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے اتوار اور پیر کی رات پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر نہیں بلکہ ان کے گھر سے 2 گلیاں چھوڑ کر کارروائی کی۔

اس طرح کی متضاد افواہیں مجرموں کو بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران رینجرز نے 2 ملزمان شمشاد اور احمد یاسر کو حراست میں لیا ہے۔ ملزم شمشاد ٹارگٹ کلنگ اور احمد یاسر بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :