چین‘ سنکیانگ میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اتوار 3 اگست 2014 23:55

سنکیانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔2014ء) چین کے مسلمان اکثریت والے علاقے سنکیانگ میں پولیس نے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق سنکیانگ کے علاقیہ وٹان میں لوگوں نے مشتبہ افراد کی نشاندہی کی۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے انہیں ایک مکان میں گھیر لیا۔ اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں نو مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ واقعے میں کو ئی شہری یا پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا، سنکیانگ میں گزشتہ ہفتے پولیس اسٹیشن اور سرکاری عمارت پر حملے اور جوابی کارروائی میں 59 حملہ آوروں سمیت 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :