Live Updates

عمران خان یوٹرن کے بادشاہ ہیں،ہرمہینے بیان اور مطالبات بدلتے ہیں،پرویز رشید ،عمران خان نواز شریف کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے،وہ پہلے ارسلان افتخار کے سوال کا جواب دے دیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 3 اگست 2014 22:41

عمران خان یوٹرن کے بادشاہ ہیں،ہرمہینے بیان اور مطالبات بدلتے ہیں،پرویز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن کے بادشاہ ہیں،ہرمہینے بیان اور مطالبات بدلتے ہیں،عمران خان نواز شریف کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے،وہ پہلے ارسلان افتخار کے سوال کا جواب دے دیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو11مئی کو عوام نے مسترد کردیا تھا،چاروں صوبوں میں مختلف حکومتیں ہیں اسی کو جمہوریت کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جمہوریت دشمن طالبان کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلنا،عمران خان کو11مئی کو ناکامی ہوئی14اگست کو بھی ناکامی ہوگی،عمران خان کو جھوٹ کی سیاست سے کامیابی نہیں ملے گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات