کسی جماعت کے ارکان کےاستعفوں کی صورت میں ضمنی انتخابات کرائےجائینگے،الیکشن کمیشن

اتوار 3 اگست 2014 15:44

کسی جماعت کے ارکان کےاستعفوں کی صورت میں ضمنی انتخابات کرائےجائینگے،الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ اگر کسی جماعت کے ارکان اسمبلی نے استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائےجائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت خالی قرار دی گئی نشستوں پر 60 روز میں انتخابات کے انعقاد کے پابند ہیں۔ گزشتہ برس الیکشن کمیشن نے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اہتمام کیا۔ اگر کسی جماعت کے ارکان نے استعفیٰ دیا تو قانون کے مطابق ان نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 4 اگست کو تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں کے آشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :