تفریحی مقامات پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے،اسحاق خان

ہفتہ 2 اگست 2014 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)امیر جماعت اسلامی ضلع غربی اسحاق خان نے عید الفطر کے موقع پر ساحل سمندر میں ڈوبنے کے نتیجے میں 37 افراد کی ہلاکت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی غفلت اور نااہلی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ تفریحی مقامات پر اس قسم کے سانحات کو روکنے کے لئے حکومت کو سخت حفاظتی انتظامات کرنے چاہیئے تھے مگر حکومت نے تفریحی مقامات پر حفاظتی انتظامات نہ کرکے انتہائی غفلت کا ثبوت دیا ہے جس کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تفریحی مقامات پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کیئے جائیں اور حفاظتی انتظامات میں غفلت برتنے والے افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔