Live Updates

عمران خان نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے مانگ لئے

ہفتہ 2 اگست 2014 15:58

عمران خان نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے مانگ لئے

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلئے ہیں، 4 اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارٹی کا پارلیمانی اجلاس ہوگا جس میں ارکان اسمبلی اپنے استعفے پارٹی چیرمین کے سپرد کریں گے جس کے بعد عمران خان 13 اگست کو یہ استعفے اسپیکر کو پیش کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 16 ارکان اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 14 اگست کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کے نام سے دھرنے کا اعلان کررکھا ہے اوراس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک ختم نہیں کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات