حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جائے گی‘ یوسف رضا گیلانی

جمعہ 1 اگست 2014 22:36

حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جائے گی‘ یوسف رضا گیلانی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جائے گی کیونکہ نوازشریف نے خود تو لانگ مارچ کیا اور اب دوسروں کو روکنے کے لئے فوج طلب کررہے ہیں، سیاست میں کسی بھی وقت مذاکرات کی بات آ سکتی ہے ، وکلاء کے لانگ مارچ میں پیپلز پارٹی نے فوج طلب نہیں کی تھی ، لانگ مارچ ہو یا کچھ بھی بس پر امن ہونا چاہیے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہو ، حکومت نے غیر ضروری طور پر صورتحال پیچیدہ بنا دی ہے ، وکلاء تحریک کو ہم نے نہیں روکا ، ان کا مطالبہ مان کر عدلیہ کو بحال کیا ۔ آج بھی تمام صورتحال کنٹرول کی جا سکتی ہے ۔عمران خان کو لانگ مارچ سے نہ روکا جائے،سیاست میں لچک ہونی چاہئے اس لیے حکومت سیاست میں پل بنائے دیواریں نہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جائے گی کیونکہ نوازشریف نے ہمارے دور میں خود تو لانگ مارچ کیا لیکن اب دوسروں کو روکنے کے لئے فوج طلب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کسی بھی وقت مذاکرات ہوسکتے ہیں اور فوری طور پر تمام صورتحال کو کنٹرول بھی کیا جاسکتا جبکہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ لانگ مارچ ہو یا کچھ بھی سب پر امن ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل پیچیدہ بنا کر اپنے لئے خود مشکلات کھڑی کررہی ہے۔افراتفری سے حالات خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بھی فیصلہ حرف آخر نہیں ہوتا،کسی بھی وقت مذاکرات کی بات آسکتی ہے۔ عمران خان کے جو الزامات ہیں ان پر بیٹھ کر بات کی جائے ۔یوسف رضا گیلانی کے کہا کہ ان کے میں دور جب وکلا نے لانگ مارچ کیا تھا تو انہوں نے فوج طلب نہیں کی تھی۔ موجودہ حکومت بھی فوج بلانے کے بجائے مطالبات تسلیم کرے۔