14 اگست کو جو قانون ہاتھ میں لے گا وہ خود ہی نتیجہ بھگتے گا، سعد رفیق

جمعہ 1 اگست 2014 16:03

14 اگست کو جو قانون ہاتھ میں لے گا وہ خود ہی نتیجہ بھگتے گا، سعد رفیق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 13 اگست کی رات تک عمران خان کومنانے کی بھرپورکوشش کریں گے، 14 اگست کو جو قانون ہاتھ میں لے گا وہ خود ہی نتیجہ بھگتے گا۔مزار اقبال لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان جس صورت حال سے گزر رہا ہے اس میں باہمی دست وگریباں کی کوئی گنجائش نہیں، یہ وقت آپریشن ضرب عضب کی حمایت کا ہے۔

عمران خان حکومت کو طالبان سے بھی حکومت طالبان سےبھی گئی گزرا سمجھتے ہیں کیونکہ وہ طالبان سے مذاکرات کی بات کرتےہیں اور حکومت سے بات نہیں کرتے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوموں کی تقدیر کے فیصلے چوراہوں پر نہیں ہوتے، عمران خان کو آئینی اداروں پر اعتماد کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

حکومت کسی کے دھرنے اور مارچ سے خوفزدہ نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں تدبر کے ساتھ ایک میز پر بیٹھ کر ایک دوسرے کی بات سنیں اور مسائل کا حل نکالیں کیونکہ ہر موقف مسترد کر دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

عمران خان اور طاہر القادری سے پہلے خود رابطہ کیا تھا اور اب اعلیٰ سیاسی برادری کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں۔ 13 اگست کی رات تک عمران خان کومنانے کی بھرپورکوشش کریں گے اور 14اگست کو جو قانون ہاتھ میں لے گا وہ خود ہی بھگتے گا