پاکستان بھارت پرحملے سے گریز کرے :بھارت کی دھمکی

جمعہ 1 اگست 2014 14:36

پاکستان بھارت پرحملے سے گریز کرے :بھارت کی دھمکی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) نئے بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ وہ مستقبل میں بھارت پر حملے سے گریز کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد دلبیر سنگھ سہاگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر مستقبل میں اس پر حملہ کرے گا تو اس کا فوری جواب دیا جائے گا ۔ بھارتی چیف کی یہ گیڈر بھبھکیاں بھارتی فوج پر عوامی تنقید کے بعد سامنے آرہی ہیں ،کیونکہ بھارتی فوج کے افسران کو کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا ہے، جنرل دلبیر سنگھ سہاگ ڈھائی سال آرمی چیف کے عہدے پر فائز رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :