شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

پیر 28 جولائی 2014 22:32

شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

پیونگ یانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) شمالی کوریا کی عسکری قیادت نے خطے میں تناؤ پیدا کرنے پر امریکا کو ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے ملٹری جنرل پولیٹیکل بیورو کے ڈائریکٹر نے فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں اور سمندری حدود میں ایٹمی صلاحیت کے حامل امریکی ایئرکرافٹس کی تعیناتی سے خطے میں تناؤ پیدا ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر امریکا نے ہماری خودمختاری اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہماری فوج تمام تر برائیوں کی جڑ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کردیں گے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکا پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی دھمکی پہلی بار نہیں دی گئی بلکہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی دھمکی دیتے ہوئے شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے کا لمحہ بڑی تیزی سے نزدیک آرہا ہے کیوں کہ امریکا کی دھمکیاں اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتیں۔

متعلقہ عنوان :