ملتان: پی ٹی آئی کے ایم پی اے مجید نیازی کا ریلوے ملازم پر مبینہ تشدد
پیر 28 جولائی 2014 16:07
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) لیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی مجید خان نیازی نے ریلوے ملازم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر ملازمین نے احتجاج کر کے ٹرینوں کی آمدورفت رکوادی۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے مجید خان نیازی نے گزشتہ روز لیہ میں ریلوے پھاٹک دیر سے کھولنے پر گیٹ کیپر طاہر محمود کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ریلوے ملازمین نے ملتان میں احتجاج کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو روک دیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن ان کے ایم پی اے غریب ریلوے ملازمین پر تشدد کرررہے ہیں، عمران خان مجید خان نیازی کے خلاف ایکشن لیں۔(جاری ہے)
بعدازاں ریلوے افسران کی جانب سے ایم پی اے کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر ملازمین اپنا احتجاج ختم کر کے اپنی ڈیوٹیوں پر چلے گئے۔
دوسری جانب ایم پی اے مجید خان نیازی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک افطار پارٹی سے آ رہے تھے اور لیہ میں 3 گھنٹے سے پھاٹک بند تھا جس پر ان کے ملازمین اور ریلوے ملازمین کے درمیان جھگڑا ہو گیا، ریلوے ملازم پر نہیں بلکی میرے ملازمین پر تشدد کیا گیا جو اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ریلوے ملازم پر کوئی تشدد نہیں کیا، میرے ملازمین نے دھکے ضرور دیئے تھے، متعلقہ تھانے میں اس واقعہ کی ایف آئی آر اور میڈیکل رپورٹ بھی جمع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.