فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر قابضین کے خلاف لڑ رہے ہیں، خالد مشعل
پیر 28 جولائی 2014 15:56
دمشق(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) غزہ میں اسرائیل سے برسرپیکار تنظیم حماس کے سربراہ خالد مشعل کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام جنونی یا بنیاد پرست نہیں بلکہ اپنی سرزمین پر قابضین کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں حماس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی اپنے ہمسایوں کے ساتھ قبضے کی حالت میں نہیں رہ سکتے، ہم یہودیوں ،عیسائیوں ،عربوں اور غیر عربوں سب کے ساتھ اکٹھا رہنے کو تیار ہیں لیکن قابضین کے ساتھ رہنے کے لئے تیار نہیں۔
فلسطینی جنونی نہیں نہ ہی ہم بنیاد پرست ہیں۔ ہم یہودیوں سے اس لئے نہیں لڑرہے کہ وہ یہودی ہیں۔ ہماری لڑائی قابضین کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی، ہمارا موقف واضح ہے کہ فلسطینی ریاست اپنے معرض وجود میں آنے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ 3 ہفتوں سے اسرائیل نے آگ و خون کا بازار گرم کررکھا ہے اور اب تک بمباری میں ایک ہزار 100 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.