خیبر پختونخوا میں اس بار پھر دو عیدیں ہونے کا امکان

اتوار 27 جولائی 2014 13:43

خیبر پختونخوا میں اس بار پھر دو عیدیں ہونے کا امکان

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء)عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم خان کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا خیبر پختونخوا میں اس بار بھی دو عیدوں کی روایت برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم خان کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا ۔ پشاور کے علاوہ مردان، اور نوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی غیر سرکاری کمیٹیوں کے اجلاس بھی طلب کئے گئے ہیں ، دوسری جانب افغان مہاجرین نے بھی عید الفطر سعودی عرب کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے