ماڈل ٹاؤن میں کارروائی کا فیصلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، شہباز شریف
ہفتہ 26 جولائی 2014 21:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کو اپنا بیان حلفی جمع کرا دیا ہےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے بند کمرے میں جاری تھی کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بیان حلفی جمع کرایا جس کے بعد کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں کی گئی اور وزیراعلیٰ کا بیان پڑھ کر سنایاگیا۔
شہباز شریف کا اپنے بیان حلفی میں کہنا تھا کہ انھیں ماڈل ٹاؤن سانحے کا علم ٹی وی کے ذریعے سے ہوا جس کے فوری بعد پر اپنے سابق پرسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر سے معاملے کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ ڈاکٹر توقیر نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے ایک روز قبل سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ آپریشن اسی ضمن میں کیا جا رہا ہے اور پولیس اور منہاج القرآن کے لوگوں کے درمیان جھڑپ میں ان افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.