اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ واپس

ہفتہ 26 جولائی 2014 16:35

اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ واپس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں آرٹیکل دوسوپینتالیس کے تحت فوج طلب کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فیصلے کے مطابق اسلام آباد کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تین ماہ کے لیے فوج کے حوالے کیا جانا تھا۔

(جاری ہے)



ان کا مزید کہنا تھا کہ یکم اگست سے فوج کو اختیارات دے دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت جہاں کہیں بھی سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا جاتا ہے تو اُس علاقے میں ہائی کورٹ کے اختیارات ختم ہوجاتے ہیں۔

فوج کی موجودگی کے دوران ہونے والے اقدامات کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی فوج کی طرف سے ہونے والی کارروائی کے خلاف حکم امتناعی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :