غزہ میں عمارتوں کے ملبے سے35 افراد کی لاشیں برآمد، شہدا کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی

ہفتہ 26 جولائی 2014 15:11

غزہ میں عمارتوں کے ملبے سے35 افراد کی لاشیں برآمد، شہدا کی تعداد 900 سے ..

غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد ملبے سے 35 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد صیہونی جارحیت سے شہید ہونے والے نہتے فلسطینیوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان 12 گھنٹے کی جنگ بندی جاری ہے جس کے تحت دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف آج شام تک کوئی کارروائی نہیں کریں گے تاہم جنگ بندی شروع ہونے کے آخری پل تک اسرائیلی بمباری جاری رہی۔

خان یونس کے قریب واقع گاؤں خوزا میں صیہونی فوجوں کی بمباری سے 23 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 14 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ، جام شہادت نوش کرنے والے بے گناہ فلسطینیوں میں 11 بچے شامل ہیں۔عارضی جنگ بندی کے دوران غزہ کے ریسکیو عملے اور مقامی افراد صیہونی بربریت کا نشانہ بنانے والی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکال رہیں اب تک شجائیہ اور دیر البلاح سے 13 ، 13 جبکہ غزہ کے شمال سے 9 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا شکارعمارتوں کے ملبے میں مزدی کئی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔

فلسطینی طبی عملے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 19 روز سے اسرائیلی فوج کی جانب سے آگ و خون کے اس کھیل میں اب تک 926 فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور نوجوانوں کی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے بھی اس دوران اپنے فوجیوں سمیت 39 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

دورسی جانب غزہ ميں جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی طور پر سفارتی کوششيں جاری ہيں۔ جس کے تحت آج پيرس ميں ايک اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس ميں ميزبان ملک فرانس کے علاوہ جرمنی، امريکا، برطانيہ اور اٹلی کے سفارت کاروں سميت يورپی يونين کے خارجہ امور کی سربراہ کيتھرين ايشٹن بھی شرکت کر رہی ہيں۔ اجلاس میں اس تنازعے کے حل کے لئے ثالثی کی کوششوں پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :