فلسطینیوں کے لئے 100 ملین ریال کی سعودی امداد کا اعلان، خادم الحرمین الشریفین نے پہلے بھی 200 ملین ریال عطیہ کئے
جمعہ 25 جولائی 2014 23:18
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود نے فلسطینی وزارت صحت کو 100 ملین سعودی ریال کا عطیہ دیا ہے تاکہ جنگ زدہ غزہ کے علاقے میں ادویہ کی قلت کو دور کیا جا سکے۔
(جاری ہے)
اس امر کا اعلان محکمہ صحت کے وزیر انجینئر عادل بن محمد فقیہ نے بتایا کہ شاہ عبداللہ کی جانب سے حالیہ امداد کو ادویہ اور ہنگامی علاج کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے استعمال کیا جائے کیونکہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے علاقے میں ادویہ کی شدید قلت اور بالخصوص ہنگامی نوعیت اور جان بچانے والی دوائیوں کی انتہائی قلت ہے۔
یاد رہے کہ اس قبل بھی خادم الحرمین الشریفین نے فلسطینی ہلال احمر کو 200 ملین سعودی ریال کی امداد فراہم کی تھی تاکہ اسرائیلی جارحیت کا شکار بننے والے بے گناہ فلسطینی خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.