سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں تاخیر پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

جمعہ 25 جولائی 2014 17:35

سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں تاخیر پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2014ء) دفتر خارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں تاخیر پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں بغیر کسی وجہ کے تاخیر کرنے پر طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اورکہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت کی کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جا رہے اور نہ ہی ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کو سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے تمام تر ثبوت فراہم کئے جا چکے ہیں لہذا کیس میں جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ سجمھوتہ ایکسپریس کو 2007 میں بھارت کے دارالحکومت نئی دلی سے لاہور آتے ہوئے ہندو انتہا تنظیم آر ایس ایس نے پانی پت کے مقام پر ٹرین کو دھماکے کی مدد سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :