جنگ بندی: پہلےغزہ کا محاصرہ ختم کریں، حماس کی شرط،ہم ان کے فوجی، وہ ہمارے شہری مار رہے ہیں: خالد مشعل

جمعرات 24 جولائی 2014 00:52

جنگ بندی: پہلےغزہ کا محاصرہ ختم کریں، حماس کی شرط،ہم ان کے فوجی، وہ ..

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) حماس کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کی شرط کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ناکا بندی ختم ہونے سے قبل سیزفائر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

خالد مشعل نے بدھ کی شب ایک نشری تقریر میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں دلیری اور بہادری کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی اسرائیلی فوج سے زیادہ مضبوط ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ''فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیل کو حیران کردیا ہے اور اس کو جنگ کی اخلاقیات بھی بھول گئی ہیں۔ہم ان کے فوجیوں کو ہلاک کررہے ہیں اور وہ ہمارے شہریوں کو شہید کررہے ہیں''۔ان کے اس بیان سے قبل فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان آیندہ چند گھنٹوں میں یا پھر جمعرات تک جنگ بندی ہوجائے گی

متعلقہ عنوان :