نندی پوراوردیگرپاورپلانٹ باقاعدگی سے کام کررہے ہیں،ایک پروپیگنڈے کے تحت عوام کوگمراہ کیاجارہاہے ،عابدشیرعلی ، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عیدالفطرکے موقع پرکم سے کم لوڈشیڈنگ ہواس سلسلے میں ملک بھرسے واپڈاکے اداروں کوہدایت کردی ہے ، خصوصی گفتگو،طاہرالقادری کاڈرامہ فلاپ ہوچکاہے ، رانامشہود
جمعرات 24 جولائی 2014 23:18
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ نندی پوراوردیگرپاورپلانٹ باقاعدگی سے کام کررہے ہیں اورایک پروپیگنڈے کے تحت عوام کوگمراہ کیاجارہاہے ،جبکہ وزیراعظم پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ عیدالفطرکے موقع پرکم سے کم لوڈشیڈنگ ہواس سلسلے میں ملک بھرسے واپڈاکے اداروں کوہدایت کردی ہے ،اس موقع پرصوبائی وزیرقانون رانامشہوداورممبران قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجودتھے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔عابدشیرعلی نے کہاکہ لانگ مارچ اورانقلاب ایک ڈرامہ ہے ۔ٹریول ایجنٹوں سے اپنے ٹکٹوں کارابطہ کرلیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی لاکھوں کی جانوں کی قربانیاں دیکرحاصل کیاہے ۔(جاری ہے)
اس ملک میں باقاعدہ تمام جماعتوں اورجیدعلماء کرام اس وقت قومی اسمبلی میں موجودتھے کے دستخطوں سے آئین متفقہ طورپرمنظورہواتھاجسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کاآئین کہتے ہیں ۔
عابدشیرعلی نے کہاکہ طاہرالقادری اگرانقلاب لاناچاہتے ہیں توپہلے کینیڈین نیشنلٹی چھوڑے اورقومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے اورکارکنوں کوبھی الیکشن لڑنے کی ہدایت کرے ،اگروہ دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوجاتے ہیں تووہ 1973ء کے آئین کوتبدیل کرکے اپنی مرضی کاآئین ملک میں نافذکرلیں ۔اس موقع پرصوبائی وزیرقانون رانامشہودنے کہاکہ طاہرالقادری کاڈرامہ فلاپ ہوچکاہے اوروہ اس مایوس ہوچکے ہیں کہ انہوں نے اپنی جماعت کے اعلیٰ عہدیداروں سے واپس کینیڈاجانے کاپروگرام مرتب کرلیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ا س سال یوم آزادی یکم اگست سے 31اگست تک منائیں گے اورملک بھرکے ہرضلع اورتحصیل کی سطح پرشہروں کوسبزپرچم سے لہرایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ جولوگ انقلاب اورملک کی تقدیربدلنے کانعرہ لگارہے ہیں وہ سب کھوکھلے نعرے ہیں اگرعمران خان مخلص ہیں توانہیں چاہئے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ممبران اسمبلی سے استعفیٰ لیں جوکہ وہاں ان کی جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے اوراکثریت ممبران کی استعفیٰ دینے کیلئے تیارنہیں ہے ۔انہوں نے بعدازاں فیصل آبادپاک سٹیڈیم میں وزیرستان کے مہاجرین کیلئے چندہ جمع کرنے کیلئے ٹی ٹونٹی میں بطورمہمان شرکت کیمزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.