مسلم لیگ (ن) نے افتخار محمد چودھری کی صورت میں اپنا اوپننگ بلے باز میدان میں اتار دیا ہے ، شیریں مزاری

جمعرات 24 جولائی 2014 21:24

مسلم لیگ (ن) نے افتخار محمد چودھری کی صورت میں اپنا اوپننگ بلے باز میدان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی صورت میں اپنا اوپننگ بلے باز میدان میں اتار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی، مسلم لیگ (ن) اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے درمیان گٹھ جوڑ اور تعلق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

14 اگست سے قبل تمام ثبوت عوام کے سامنے پیش کر دیں گے۔ پی ٹی آئی کے پاس ارسلان افتخار کی کرپشن کیخلاف بھی ڈاکیومنٹری ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس کی جانب سے ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا تاہم اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کے استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ چرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :