آئی ڈی پیز کی واپسی میں 6 ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے ،واپسی کا انحصار فوجی آپریشن کے خاتمے پر بھی ہے ، وزارت ریاستی امور ،آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے لئے ہر ماہ 735 ملین روپے درکار ہیں
جمعرات 24 جولائی 2014 21:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) وزارت ریاستی امور کے حکام نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کی واپسی میں 6 ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے واپسی کا انحصار فوجی آپریشن کے خاتمے پر بھی ہے۔
(جاری ہے)
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ کا اجلاس کلثوم پروین کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت ریاستی امور کے حکام نے آئی ڈی پیز سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان سے 6 لاکھ متاثرین آئے ہیں جن میں سے نادرا نے 53 ہزار خاندانوں کی تصدیق کی 29 ہزار خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کردی گئی ہیں جبکہ آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے لئے ہر ماہ 735 ملین روپے درکار ہیں۔
وزارت ریاستی امور کے حکام نے خیبرپختونخوا حکومت سے درخواست کی کہ وہ اسکولوں کی چھٹیاں یکم ستمبر تک بڑھا دے کیونکہ آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی کے لئے وقت درکار ہے اور اس میں 6 ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے جبکہ ان کی گھروں کو واپسی کا انحصار فوجی آپریشن کے خاتمے پر بھی ہے۔ حکام نے کہاکہ آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے کیونکہ سب کے مفاد میں ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی یقینی بنائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.