روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر 98 روپے 65 پیسے کا ہوگیا

جمعرات 24 جولائی 2014 20:31

روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر 98 روپے 65 پیسے کا ہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) انٹربینک میں روپے کی قدر میں دس پیسے اضافے سے ڈالر اٹھانوے روپے پینسٹھ پیسے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نینانوے روپے پر آگیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق سرمایہ کارون کی جانب سے ڈالر کی فروخت کے باعث روپے کی قدر میں مزید دس پیسے اضافہ ہوا ، جس سے انٹر بینک میں ڈالر اٹھانوے روپے پینسٹھ پیسے پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دس پیسے کمی سے اٹھانوے روپے پچاسی پیسے میں خریدا اور نینانوے روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہیکہ اگلے ہفتے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں عید تعطیلات کی طویل چھٹی کے باعث برآمدآی ادائیگی کے دباو پر پریشر میں اضافہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :