الجزائر کی قومی فضائی کمپنی کا طیارہ لاپتہ۔ طیارے میں 116 افراد سوار ہیں

جمعرات 24 جولائی 2014 15:56

الجزائر کی قومی فضائی کمپنی کا طیارہ لاپتہ۔ طیارے میں 116 افراد سوار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) الجزائر کی قومی فضائی کمپنی کا اپنے ایک طیارے سے رابطہ ختم ہو گیا ہے۔یہ طیارہ بورکینا فاسو کے دارالحکومت واگا ڈوگو سے دارالحکومت الجیئرز کے لیے پرواز کر رہا تھا جب پرواز کے 50 منٹ کے بعد اس سے رابطہ کٹ گیا۔

(جاری ہے)

جہاز میں ایک سو سولہ افراد سوار ہیں

یاد رہے کہ اس سے قبل ایئر الجیئرز کا بوئنگ 737 طیارہ چھ مارچ 2003 کو دارالحکومت الجیئرز کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 102 افراد ہلاک ہو گئے اور صرف ایک شخص بچ پایا تھا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے.