طیارہ حادثہ، حارث سلیمان کی لاش مل گئی، والد کی تلاش جاری
جمعرات 24 جولائی 2014 13:48
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) .اپنے والد کے ہمراہ دنیا کا چکر لگانے والے پاکستانی نژاد امریکی پائلٹ حارث سلیمان کا طیارہ بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ حارث سلیمان کی لاش مل گئی جبکہ ان کے والد بابر سلیمان کی تلاش جاری ہے ۔17 برس کے پاکستانی نژاد پائلٹ حارث نے اپنے پائلٹ والد بابر سلیمان کے ساتھ دنیا کے سفر کی ٹھانی تھی۔ وہ امریکی ریاست انڈیانا سے 19جون کو روانہ ہوئے اور 5 روز کے لیے آبائی وطن پاکستان بھی آئے۔ حارث سلیمان پاکستان میں نادار بچوں کی تعلیم کے لیے 10 لاکھ ڈالر جمع کرنا چاہتے تھے۔وہ 30 دن میں دنیا کا سفر مکمل کرکے 21 جولائی کو واپس کیلی فورنیا پہنچنا چاہتے تھے تاہم یہ سفر ادھورا رہ گیا۔
(جاری ہے)
امریکی ایوی ایشن کے مطابق حارث سلیمان کے سنگل انجن ہاکر بیچ کرافٹ نے امریکی جزیرے ساموا کے پاگو پاگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منگل کی رات پرواز بھری اور روانگی کے کچھ دیر بعد بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہوگیا۔
ایجنسی کے مطابق حارث سلیمان کی لاش اور طیارے کا ملبہ مل گیا جبکہ ان کے والد بابر سلیمان کی تلاش جاری ہے۔حارث سلیمان کی بہن حباسلیمان کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی اور والد نے کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کی باقائدہ تربیت لی تھی، لیکن بعض اوقات انسان پلان کچھ کرتا ہے اور ہو کچھ جاتا ہے ۔انہوں نے اپنے والد کے زندہ مل جانے کی دعا بھی کی ۔امریکی ریاست انڈیانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حبا سلیمان بڑی باہمت نظر آئیں۔مسکراتے چہرے کے ساتھ وہ اپنے چھوٹے بھائی حارث سلیمان کو یاد کرتی رہیں ۔ حبا نے بتایا کہ حارث سے ایک روز قبل ہی ان کی بات ہوئی تھی اور وہ اپنے والد کا کریڈٹ کارڈ نمبر مانگ رہا تھا تاکہ اپنی مرضی سے کسی اچھے ہوٹل میں کمرہ بک کراسکے۔ انہوں نے اپنے والد کے زندہ مل جانے کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ۔حبا نے مزید بتایا کہ ان کے والد اور بھائی ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار تھے اور انہوں نے کسی بھی حادثے سے نمٹنے کی باقاعدہ تربیت بھی لی تھی لیکن کبھی پلان کچھ کیا جاتا ہے لیکن ہو کچھ اور جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.