Live Updates

سابق چیف جسٹس کا عمران خان کیخلاف پندرہ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

جمعرات 24 جولائی 2014 13:18

سابق چیف جسٹس کا عمران خان کیخلاف پندرہ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) سابق چیف جسٹس پاکستا ن افتخار محمد چودھری نے عمران خان کیخلاف پندرہ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔ سابق چیف جسٹس کے وکیل نے میڈیا کو نوٹس پڑھ کر سنایا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 15 دن میں معافی مانگیں اور بیان واپس لیں۔

(جاری ہے)

افتخار محمد چودھری کے وکیل نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس کی خدمات کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ، ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ نوٹس میں افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے میری ریٹائرمنٹ کے بعد کھلم کھلا الزامات لگائے ، اپنے دفاع کے طور پر مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان 15 دن میں معافی مانگیں اور بیان واپس لیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :