ملائیشئن طیارہ حادثہ، روس کو ذمہ داری تسلیم کرنا ہو گی، امر یکہ

پیر 21 جولائی 2014 23:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اس بات کہ متعدد شواہد موجود ہیں کہ ملائیشین ایئر لائنز کی پرواز MH17 کو گرائے جانے میں روس بھی قصور وار ہے اور اسے اس حادثے کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے مشرقی یوکرائن میں گزشتہ ہفتے مسافر طیارے کو گرائے جانے کے حوالے سے انٹیلیجنس معلومات کے تازہ جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے ماسکو حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے یوکرائن میں سرگرم روس نواز باغیوں کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم مہیا کیا۔

روس اس الزام کو مسترد کرتا آیا ہے اور اس کی طرف سے حادثے کا قصور وار کییف حکومت کو قرار دیا گیا ہے۔حادثے کے حوالے سے تازہ ترین جائزے پر مبنی امریکی انٹیلیجنس کی ایک رپورٹ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر یوکرائنی دارالحکومت کییف میں امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ سے لاشوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ جان کیری نے کہا کہ کے بقول امریکا نے روسی ساخت کے SA-11 میزائلوں کی علیحدگی پسندوں کو منتقلی کے حوالے سے گفتگو بھی حاصل کر لی ہے۔

جبکہ امریکی حکام نے ایک ایسی ویڈیو بھی دیکھی ہے، جس میں ایک راکٹ لانچر کو واپس روس بھیجا جا رہا ہے اور اس لانچر کی بیٹری سے ایک SA-11 میزائل کم ہے۔ امریکا کو شبہ ہے کہ MH17 کو گرائے جانے میں زمین سے آسمان کی طرف مار کرنے والا اسی طرز کا میزائل استعمال کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :